میانوالی: گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق
پنجاب کے شہر میانوالی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ایک نوجوان گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان دھوپ میں مکمل چارج شدہ سولر پینل کو گیلا کپڑا لگا کر صاف کر رہا تھا۔ پانی لگنے کی وجہ سے پینل میں کرنٹ پیدا ہوا اور نوجوان کو زور دار جھٹکا لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
یاد رکھیں کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ سولر پینل سے کرنٹ نہیں لگتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب پینل دھوپ میں چارج ہو چکے ہوں، تو ان میں کرنٹ موجود ہوتا ہے۔ اگر انہیں گیلا کپڑا یا پانی سے صاف کیا جائے تو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے، جو جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر پلیٹس کی صفائی ہمیشہ خشک کپڑے یا خاص برش سے کرنی چاہیے، اور صفائی سے پہلے انورٹر یا کنٹرولر کا کنکشن لازمی طور پر بند کر دینا چاہیے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔
Comments
Post a Comment